0
Saturday 15 Nov 2014 16:38

کراچی، منگھوپیر میں رینجرز کے کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں پر چھاپے، متعدد مشتبہ افراد گرفتار

کراچی، منگھوپیر میں رینجرز کے کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں پر چھاپے، متعدد مشتبہ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ منگھوپیر کے علاقے میں رینجرز نے کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں پر چھاپے مار کر متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں رینجرز نے کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا جس میں متعدد افراد کے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ منگھو پیر کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے جس میں خواتین سرچر سمیت 300 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ رینجرز نے گرفتار کئے گئے افراد کو خفیہ مقام پر تفتیش کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کے علاقے قائد آباد کی سوات کالونی میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے مقامی امیر سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے تھے جب کہ مقابلے میں 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 419641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش