0
Saturday 15 Nov 2014 17:32

سندھ حکومت کی نااہلی کے سبب تھرپارکر میں 300 سے زائد بچے اجل کا شکار ہوگئے، حیدر عباس رضوی

سندھ حکومت کی نااہلی کے سبب تھرپارکر میں 300 سے زائد بچے اجل کا شکار ہوگئے، حیدر عباس رضوی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی اور غفلت کے سبب تھرپارکر میں تین سو سے زائد بچے اجل کا شکار ہوگئے اور اموات کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے مگر پیپلز پارٹی کے وزراء صرف فوٹو سیشن میں مصروف ہیں اور دل ہلا دینے والے بیان دے رہے ہیں کہ ہر روز دو چار بچوں کا مرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ وہ ہفتہ کو جھڈو میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو سوچنا چاہیئے کہ ایک طرف تھر پارکر کی عوام زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے تو دوسری جانب پی پی وزراء کے ایسے بیان قوم کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ تھر پارکر امداد کے بہانے بڑے پیمانے پر کرپشن کی جارہی ہے جبکہ ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جو صرف مٹھی اور اسلام کوٹ میں ہی نہیں بلکہ تمام تھر پارکر میں ریلیف کا کام شروع کئے ہوئے ہے۔

حیدر عباس رضوی نے کہا کہ تھر پارکر معدنیات سے مالا مال ہے مگر حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ تھر پارکر کا کوئلہ کسی استعمال میں نہیں آرہا ہے۔ حیدر عباس رضوی نے جھڈو میں ایم کیو ایم کی رکن سازی مہم کے کیمپ میں شرکت کی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے احمد سلیم، سید شاکر علی، ایم پی اے سمن جعفری، ہیر سوہو، منگلا شرما، خورشید مکرم زونل انچارج مجیب الحق سیکٹر انچارج اصغر علی و دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 419653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش