0
Friday 21 Nov 2014 16:39

ہنگو میں گھر پر چھاپہ، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد، 10 مشتبہ افراد گرفتار

ہنگو میں گھر پر چھاپہ، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد، 10 مشتبہ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں ایک گھر سے چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، چھاپے میں 10 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر دوہ آبہ کے علاقہ توڑا وڑی میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گھر سے 5 راکٹ لانچر، 2 مارٹر گولے، درجنوں دستی بم، 2 ڈیٹو نیٹر، تین ڈبوں سے کارتوس اور ایک کلو بارودی مواد برآمد ہوا ہے، گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 420677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش