0
Wednesday 3 Dec 2014 21:18

نابینا افراد پر وحشیانہ ریاستی تشدد نے یزیدی مظالم کی یاد تازہ کردی، عدیل عباس

نابینا افراد پر وحشیانہ ریاستی تشدد نے یزیدی مظالم کی یاد تازہ کردی، عدیل عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات سید عدیل عباس زیدی نے لاہور میں نابینا افراد پر پنجاب پولیس کے وحشیانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریفوں کی حکومت نے یزیدی مظالم کی یاد تازہ کردی ہے، ظالم حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون لاہور میں بے گناہ شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے والوں نے اب معذور اور نابینا افراد کو بھی نہیں چھوڑا، شریف برادران کی یزیدیت قوم پر آشکار ہوچکی ہے، سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کے لہو کی طرح لاہور میں معذور افراد پر وحشیانہ تشدد کا حساب بھی حکمرانوں کو دینا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شریف برادران بتائیں یا تو پنجاب پولیس ان کے کنٹرول میں نہیں یا پھر بے گناہوں پر مظالم ڈھانا ان کی حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے۔؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اپنے جائز حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والے نابینا افراد پر تشدد کرنے والوں اور ان کے پشت پناہوں کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 423147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش