0
Sunday 31 Oct 2010 11:36

امریکی سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات،موجودہ حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گی،گیلانی

امریکی سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات،موجودہ حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گی،گیلانی
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور امریکا کے درمیان اعتماد کی کمی دور کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں امریکی سفیر کیمرون منٹر سے ملاقات کے دوران کہی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں سیلاب سے بدترین تباہی کے باوجود موجودہ حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ دشمن کو شکست دینے کے لئے امریکا پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد بڑھانے میں مدد کرے جبکہ دفاعی شعبے میں تعاون اور خفیہ معلومات کے تبادلے کو بھی فروغ دیا جائے۔
 وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ناکامی کا آپشن نہیں ہے،پاکستان کو توقع ہے کہ امریکا اور اتحادی ممالک کامیابیوں اور ناکام یوں میں حصے دار بنیں گے۔اس موقع پر کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑے پیمانے پر انسانی اور اقتصادی قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان سے متعلق امریکا کی پالیسیوں پر پاکستان سے ہمیشہ مشاورت کی جائے گی اور اسے اعتماد میں لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 42316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش