0
Thursday 11 Dec 2014 10:59

مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم ہے، عالمی برادری چپ سادھے ہے، بیرسٹر سلطان

مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم ہے، عالمی برادری چپ سادھے ہے، بیرسٹر سلطان
مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم ہے، عالمی برادری چپ سادھے ہے، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ لندن ملین مارچ کے بعد میں نے یورپ مارچ کیا اس طرح دیگر اہم جگہوں پر ملین مارچ کرنے کے بعد اب میرا اصل ٹارگٹ دونوں اطراف کے کشمیریوں کا ملین مارچ ہے جو را کے لائن آف کنٹرول کو دیوار برلن کی طرح روند دے گا۔ اگر اس وقت امریکہ اور سویت یونین کی فورسسز جرمنوں کے مارچ کو نہیں روک سکیں تھیں اور یورپ دو حصوں کی بجائے ایک ہو گیا تھا اسی طرح دونوں اطراف کے کشمیری بھی ملین مارچ کریں گے تو بھارتی فوج بھی انہیں نہیں روک سکے گی اور بے بس ہو جائے گی۔ آج کے دن ہم انسانی حقوق کے حوالے سے ہم عالمی برادری سے پوچھتے ہین کہ وہ دوہرے معیار پر گامزن نہ ہوں اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی افواج کی طرف سے ہونے والے مظالم پر خاموش نہ رہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور نہ مجھے کوئی اقتدار کی لالچ ہے میری صرف یہ خواہش ہے کہ آزاد کشمیر اقتصادی خود کفالت کی منزل حاصل کر سکے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پلندری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر سلطان نے کہا کہ ہمیں عالمی برادری کی حمایت ضرور حاصل کرنی چاہیے مگر صرف ان کی حمایت کی بجائے ہمیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے خود بھی اقدامات اٹھانے چاہیں اس لیے میں نے لندن ملین مارچ کیا اس سے جہاں مسئلہ کشمیر کو بڑی تقویت ملی۔ انھوں نے کہا کہ آج ۱۰ دسمبر ہے جو کہ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کو عالمی دنہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم ہے اور آئے دن وہاں پر نہتے لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے لیکن عالمی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے چپ سادھے ہوئے ہیں ہم عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو بند کرایا۔
خبر کا کوڈ : 424902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش