0
Saturday 27 Dec 2014 13:08

پھانسی پر علمدرآمد روکا جائے، بان کی مون کا نواز شریف پر زور

پھانسی پر علمدرآمد روکا جائے، بان کی مون کا نواز شریف پر زور
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے وزیرِ اعظم پاکستان میاں نواز شریف پر زور دیا ہے کہ پھانسیوں پر عمل درآمد بند کر کے اِس پر عائد پابندی بحال کی جائے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ مسٹر بان کی مون نے پاکستانی وزیرا عظم نواز شریف سے بات کی ہے اور انھیں کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لیں۔ بان کی مون نے جمعرات کو وزیرِ اعظم کو فون کر کے پشاور میں بچوں کی شہادتوں پر اظہارِ افسوس بھی کیا تھا۔ بان کی مون کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اِس مشکل صورتِ حال کو پوری طرح سے سمجھتے ہوئے سیکریٹری جنرل نے حکومتِ پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ پھانسیاں بند کر کے سزائے موت کے عمل درآمد پر عائد پابندی دوبارہ نافذ کی جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم نواز شریف نے جواب میں کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، اس سے قبل یورپی یونین کے اسلام آباد مشن نے بھی پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ موت کی سزاؤں پر عمل درآمد روک دے۔
خبر کا کوڈ : 428458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش