0
Sunday 28 Dec 2014 16:18

اسلام آباد پولیس کا غیرقانونی کرایہ داروں کے خلاف کریک ڈاون

اسلام آباد پولیس کا غیرقانونی کرایہ داروں کے خلاف کریک ڈاون
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر غیر قانونی کرایہ داروں کے خلاف آپریشن شروع، مشتبہ افراد کو حراست میں لئے جانے کا سلسلہ جاری، وزارت داخلہ نے کرائے داروں کیلئے قواعد و ضوابط بھی جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق کرائے پر دی گئی عمارتوں اور ہاسٹلز کی مانیٹرنگ ہو گی۔ آئندہ کوئی بھی مالک جگہ کرائے پر دینے سے قبل رجسٹرڈ کرائے گا۔ کرائے داروں کی شناخت لازمی ہو گی۔ 2 افراد ضمانت دینگے۔ کرایہ نامہ نوٹری پبلک یا اوتھ کمشنر سے رجسٹرڈ کرانا ہو گا۔ کرائے نامے میں 14 سال سے بڑے بچوں کی تعداد بتانا ہو گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد سے ملحقہ افغان بستیوں کے خلاف تاحال کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 428731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش