0
Thursday 1 Jan 2015 21:16

چین، سال نو کی تقریب میں بھگدڑ، 35 افراد ہلاک

چین، سال نو کی تقریب میں بھگدڑ، 35 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح ایشائی ملک چین میں بھی سال نو کی خوشی میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد ہوا، شنگھائی میں سال نو کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 35 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق اب تک 45 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام نے نئے سال کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے اور عوام کو آگاہ کیا تھا کہ سال نو کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے گریز کریں، پبلک مقامات پر بڑے ہجوم بھی ممنوع قرار دے دیئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 429662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش