0
Friday 16 Jan 2015 11:12

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سےمزید 5 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سےمزید 5 نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران پانچ بیگناہ نوجوانوں کو شہید کر ڈالا۔ نوجوانوں کو ضلع شوپیاں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ بھارتی فوج نے بعد ازاں شہید نوجوانوں کو معمول کے مطابق مجاہدین قرار دے دیا۔ دو روز قبل بھی بھارتی فوج نے ایک طالبعلم کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا اور اسے مجاہد قرار دے دیا تھا۔ بھارتی فوج نے تلاشی کی کارروائی کے دوران دو گھروں کو بھی تباہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق شوپیاں میں تلاشی کی کارروائی جاری ہے اور بھارتی فوجی چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں کی تلاشیاں لے رہے ہیں۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی ایک مخبر کی اطلاع پر کی گئی جس نے بتایا تھا کہ مجاہدین نے علاقے میں پناہ لے رکھی ہے۔ 

فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ تلاشی کی کارروائی کے دوران مجاہدین نے فوجیوں پر فائرنگ کی اور جوابی کارروائی میں 5 مجاہدین مارے گئے۔ عوام نے بھارتی فوج کے بیان کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے نوجوان بیگناہ تھے اور ان کا کسی بھی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ عوام نے بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور نوجوانوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، پولیس نے مظاہرین پر بہیمانہ تشدد کیا اور انہیں منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے کئی افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔ دریں اثنا مقبوضہ وادی میں غیر کشمیریوں کو آباد کرنے کے بی جے پی کے عزائم پر 19جنوری کو ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا۔ ریاستی اسمبلی کے آزاد رکن انجینئر عبدالرشید نے بھارتی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر اس منصوبے پر عملدرآمد کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، حکومت کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 432856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش