0
Monday 19 Jan 2015 22:25

پاکستان میں تکفیریت اور دہشتگردی کیخلاف شیعہ سنی متحد ہیں، ناصر عباس شیرازی

پاکستان میں تکفیریت اور دہشتگردی کیخلاف شیعہ سنی متحد ہیں، ناصر عباس شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی ایک تسبیح کی طرح ہیں، پاکستان میں تکفیریت اور دہشت گردی کے خلاف ہم سب متحد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے چنیوٹ میں شہید اصغر عباس کے چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ اگر مولانا فضل الرحمان نے طالبان کی حمایت نہ چھوڑی تو باقی زندگی طالبان کے ساتھ گزارنی پڑے گی۔ پاکستان میں اب دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چنیوٹ کی انتظامیہ کو وارننگ دیتا ہوں کہ ہمارے خلاف جھوٹے اور ناجائز مقدمات نہ بنائے، ہم میدان میں ہیں آپ کو سکھ کا سانس نہیں لینے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 433746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش