0
Tuesday 9 Nov 2010 14:17

اتحادی فوج کا افغانستان سے انخلا کا ٹائم ٹیبل تیار

اتحادی فوج کا افغانستان سے انخلا کا ٹائم ٹیبل تیار
 ملبورن،لندن:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق افغانستان میں تعینات امریکی فوجی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے سیکیورٹی کی ذمہ داریاں مقامی اداروں کو منتقل کرنے کا ٹائم ٹیبل تیار کر لیا،جسے 19 نومبر کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہونے والے نیٹو سربراہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔جبکہ نیٹو کے رکن ممالک نے اس ٹائم ٹیبل کی منظوری کا عندیہ دے دیا ہے۔ٹائم ٹیبل کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز کو 2014ء تک ذمہ داریاں منتقل کر دی جائیں گی۔آئندہ 6 ماہ کے دوران جن صوبوں میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں مقامی اداروں کے سپرد کی جائیں گی ان میں مغربی صوبہ ہرات بھی شامل ہے جبکہ جنوبی صوبوں قندہار اور ہلمند میں کم از کم 2 سال تک نیٹو افواج تعینات رہیں گی۔ذرائع کے مطابق یہ ٹائم ٹیبل افغان صدر حامد کرزئی کی طرف سے نیٹو کے سربراہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
امریکی مسلح افواج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے اس موقع پر کہا کہ افغان فورسز کو تربیت کی فراہمی تیزی سے جاری ہے۔ایڈمرل مائیک مولن اور امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے افغان سیکیورٹی فورسز کو ذمہ دارویوں کی منتقلی کیلئے 2014ء کی ڈیڈ لائن کو حقیقت پسندانہ قرار دیا۔دریں اثناء امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے بھی اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ سال تک افغانستان کے کچھ حصوں کا کنٹرول افغان حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا۔
ادھر برطانیہ نے افغانستان سے اپنی فوج کے جلد انخلاء یا کمی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی فوج جب تک ممکن ہو سکا قیام کریگی،برطانیہ کے نئے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل ڈیوڈ رچرڈ نے افغانستان میں موجود دس ہزار برطانوی فوجیوں کی 2012ء سے قبل کمی کرنے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ آنے والے کئی برسوں تک افغان بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھاتا رہیگا۔انہوں نے بتایا کہ 2015ء تک ایک ہزار سے زائد برطانوی فوجی تربیتی مقاصد کے لئے افغانستان میں موجود رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 43509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش