0
Tuesday 3 Mar 2015 00:01

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو دبئی سے پاکستان واپس لانے کا معاملہ 5 مارچ تک لٹک گیا

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو دبئی سے پاکستان واپس لانے کا معاملہ 5 مارچ تک لٹک گیا
اسلام ٹائمز۔ کالعدم پیپلز امن کمیٹی اور لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم عزیر جان بلوچ کو پاکستانی واپس لانے کا معاملہ 5 مارچ تک کے لئے لٹک گیا۔ تفصیلات کے مطابق عزیر بلوچ کو وطن واپس لانے کے لئے ایس ایس پی نوید خواجہ کی سربراہی میں ٹیم دبئی میں موجود ہے، جبکہ پولیس ٹیم نے انٹرپول حکام سے ملاقات کی، جسں میں عزیر بلوچ کی حوالگی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق عزیر بلوچ نے سیاسی پناہ کی درخواست عدالت میں جمع کرا دی ہے، جس کی سماعت جمعرات کو ہونا ہے، اس لئے انٹرپول حکام نے عزیر بلوچ کی پاکستانی حکام کے حوالگی کا معاملہ 5 مارچ تک کے لئے التواء میں ڈال دیا ہے۔ واضح رہے کہ لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ کراچی آپریشن کے بعد ایران کے جعلی پاسپورٹ پر دبئی فرار ہوگیا تھا، جسے وہاں حکام نے پاکستان کی درخواست پر حراست میں لے لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 444461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش