0
Monday 9 Mar 2015 19:08

یمن کے روسی سفارتخانے نے اپنا سفارت خانہ دارلحکومت صنعا سے عدن منتقل کرنے کی تردید کر دی

یمن کے روسی سفارتخانے نے اپنا سفارت خانہ دارلحکومت صنعا سے عدن منتقل کرنے کی تردید کر دی
اسلام ٹائمز۔ یمن کے دارالحکومت صنعا میں روس کے سفارت خانے کے پریس شعبے کے سربراہ تیموویہ بکوف نے تاکید کی ہے کہ ماسکو صنعا سے اپنا سفارت خانہ منتقل کرنے کا کوئی ارداہ نہیں رکھتا اور وہ یمن میں عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کی حمایت جاری رکھے گا۔ اطلاعات کے مطابق انھوں نے رشیا ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی عارضی طور پر عدن میں ہیں اور روس کی جانب سے ان سے روسی سفارت خانہ صنعا سے عدن منتقل کئے جانے کے بارے میں کوئی گفتگو نہیں ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی بھی بات یمن میں قومی مذاکرات کے بعد ہی ہو گی۔ بکوف نے کہا کہ یمن میں روس کے سفیر نے مستعفی صدر منصور ہادی سے گفتگو میں تاکید کی ہے کہ بحران کی واحد راہ حل اقوام متحدہ کی نگرانی میں یمنی فریقوں کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن بعض ملکوں نے تحریک انصار اللہ کی قیادت میں آنے والے عوامی انقلاب کو سبوتاژ کرنے کے لئے اپنا سفارتخانہ دارالحکومت صنعا سے عدن منتقل کر دیا ہے کہ جہاں سابق صدر منصور ہادی عوامی انقلاب کے مخالفین کی مدد سے ایک متوازی حکومت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 446014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش