0
Saturday 28 Mar 2015 11:04

سیدہ فاطمہؑ کی سیرت مبارکہ تمام مسلم خواتین کیلئے مینارئہ نور ہے، سائرہ اسلم جلال

سیدہ فاطمہؑ کی سیرت مبارکہ تمام مسلم خواتین کیلئے مینارئہ نور ہے، سائرہ اسلم جلال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان فروغ نعت اکیڈمی شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما سائرہ اسلم جلال نے کہا ہے کہ دین محمدی نے اقوام عالم کی خواتین کو عزت و حرمت کا وہ اعلیٰ مقام عطا کیا ہے، جو دنیا کا کوئی مذہب اور معاشرہ دینے سے قاصر ہے۔ فیصل آباد میں سیدہ فاطمۃالزہرہؑ کے یوم وفات کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیدہ فاطمہؑ کی سیرت مبارکہ تمام مسلم خواتین کیلئے مینارئہ نور ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اسلام نے 14 سو سال پہلے خواتین کو ان کے حقوق دیئے، پاکستان میں خواتین حقوق سے محروم ہیں، جو افسوس کا مقام ہے۔
خبر کا کوڈ : 450512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش