0
Saturday 4 Apr 2015 21:11

سعودی حکمران یمن پر بمباری بند کریں، علامہ حیدر علوی

سعودی حکمران یمن پر بمباری بند کریں، علامہ حیدر علوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے ترجمان علامہ حیدر علوی نے کہا ہے کہ سعودی حکمران یمن میں بمباری بند کریں، یمن کے مظلوم مسلمانوں کو جانی و مالی نقصان پہنچا کر سعودی حکمران کس کی خدمت کر رہے ہیں۔ پاک فوج کو اگر یمن کی جنگ میں ایندھن بنایا گیا، تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے۔ پاکستان کے غیور عوام مظلوم یمنی عوام کے دکھ میں شریک ہیں سعودی عرب اور ایران اپنے اختلافات بات چیت سے حل کریں۔ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کے ادارے سعودی بمباری پر خاموش کیوں ہیں کیا یمن پر بمباری سے سعودی سرحدیں محفوظ ہو جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار علامہ حیدر علوی نے لبیک یارسول اللہ تحریک کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس وفد میں پروفیسر عبدالمنان چشتی، علامہ عبدالقدیر قریشی، قاری رفیق انجم اور مفتی نوید احمد سیالوی سمیت دیگر شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 451976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش