0
Tuesday 7 Apr 2015 00:24

شباب پاکستان کے نام سے جماعت اسلامی کے یوتھ ونگ کا اعلان، زبیر گوندل صدر منتخب

شباب پاکستان کے نام سے جماعت اسلامی کے یوتھ ونگ کا اعلان، زبیر گوندل صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شباب پاکستان (یوتھ ونگ جماعت اسلامی) کے نو منتخب مرکزی صدر چوہدری زبیراحمد گوندل نے کہا ہے کہ فرسودہ نظام سیاست اور ذاتی مفادات کے حریص سیاستدانوں کی اجارہ داری ختم کر کے رہیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ناخواندگی، استحصال اور بیروزگاری کی وجہ سے نوجوان طبقہ روز بروز برائیوں کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے، جماعت اسلامی کی سرپرستی میں شباب پاکستان کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کی اخلاقی تربیت کیساتھ ساتھ انہیں اچھا مسلمان، ذمہ دار سیاسی و سماجی کارکن بنانے کا منظم پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔ زبیر گوندل نے کہا کہ ملک بھر میں یوتھ اسمبلیاں تشکیل دے کر نوجوانوں کی سیاسی مہارت پر خصوصی توجہ دی جائے گی، شباب ملی نے پہلے بھی شہریوں کے بنیادی مسائل حل کرانے کے لئے علم جہاد بلند کیے رکھا، اب شباب پاکستان اپنے اہداف و مقاصد کو مزید وسعت دے کر پاکستان میں ایک مثالی معاشرہ قائم کرنے کی نئی جدوجہد کا آغاز کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 452424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش