0
Thursday 16 Apr 2015 12:57

سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کی سلامتی ہے، لیاقت بلوچ

سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کی سلامتی ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے رابطہ عوام مہم لاہور کے دعوتی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشحالی اور امن و امان جماعت اسلامی کی عوامی جدوجہد کی منزل ہے، ہمارا پختہ ایمان ہے کہ پاکستان اسلامی بنیادوں پر مستحکم ہو گا تو عوام بھی خوشحال ہوں گے اور ہر خطرہ کا مقابلہ پوری قوم یک جان ہو کر کرے گی، پورے ملک میں رابطہ عوام مہم کے ذریعے کارکنان گھر گھر اور دکانوں و دفاتر اور صنعتی اداروں میں جا رہے ہیں، عوام نے جماعت اسلامی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے اس موقع پر سوالات کے جواب میں کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا بااعتماد دوست اور برادر اسلامی ملک ہے، سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کی سلامتی ہے، پاکستان کسی صورت میں بھی اس دوستی کے رشتہ کو کمزور نہیں کر سکتا۔ پاکستان کے عوام سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، یمن میں جاری فساد پر سعودی عرب، پاکستان اور ترکی مل کر قابو پالیں گے، ایران بھی اس مثبت اور عالم اسلام کے لیے مفید جدوجہد میں تعاون کرے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ کراچی این اے 246 ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی بھر پور حصہ لے رہی ہے، اس حلقہ میں کارکنان نے مسلسل قربانیاں دی ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ ہے اور ہم مضبوط دلائل کے ساتھ قائل کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی جماعت اسلامی کا ساتھ دے، کراچی میں ایم کیو ایم کے مظالم بے نقاب ہو چکے ہیں، ایم کیو ایم مرحلہ وار اپنے انجام سے دوچار ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 454787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش