0
Sunday 26 Apr 2015 08:58

جکارتہ کانفرنس میں کشمیر کے معاملے پر پاک بھارت مندوبین میں تلخی

جکارتہ کانفرنس میں کشمیر کے معاملے پر پاک بھارت مندوبین میں تلخی
اسلام ٹائمز۔ انڈونیشیا میں ہونیوالی بین الاقوامی کانفرنس میں پاک بھارت مندوبین میں کشمیر کے معاملے پر آپس میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کا حق سلب کر رکھا ہے۔ کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم رکھنا ناانصافی ہو گی جس پر بھارتی وزیر اٹل واڈوا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے ایک بار پھر کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اٹھایا حالانکہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔ کانفرنس کے دوران پاکستانی مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے مسئلہ کشمیر کا ذکر چھیڑا تو کانفرنس میں کھلبلی مچ گئی۔ سرتاج عزیز نے کشمیریوں کی تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک زندہ حقیقت ہے اور بھارت سمیت دنیا کی کوئی طاقت اس مسئلے کو نظرانداز نہیں کر سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 456550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش