0
Tuesday 28 Apr 2015 22:54

پشاور، حیات آباد میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

پشاور، حیات آباد میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حیات آباد کے علاقے باغ ناران چوک میں ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکا کیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا، جو بعد ازاں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں دوران علاج انتقال کر گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ دھماکا خیز مواد سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا تھا، جو وقت سے قبل ہی پھٹ گیا، واضح رہے کہ دھماکے کی جگہ کے قریب نجی اسکول بھی واقع ہے، جو اس وقت بند تھا، دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 457155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش