0
Saturday 2 May 2015 00:25

جے ایس او کی مرکزی آرگنائزر کی ایس یو سی کے رہنماوں علامہ عارف واحدی، علامہ جلیل اور ڈاکٹر عون نقوی سے ملاقات

جے ایس او کی مرکزی آرگنائزر کی ایس یو سی کے رہنماوں علامہ عارف واحدی، علامہ جلیل اور ڈاکٹر عون نقوی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے 30 اپریل بروز جمعرات کو راولپنڈی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف واحدی، سابقہ جنرل سیکرٹری علامہ جلیل نقوی اور ڈاکٹر عون نقوی سے ملاقات کی اور تنظیمی امور کے حوالے سے ان سے رہنمائی لی۔ اس ملاقات میں مرکزی آرگنائزر نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے ان سے اہم تجاویز لی۔ علامہ عارف واحدی نے اس میٹنگ میں کہا کہ آپ کا اصل ہدف تعلیم و تربیت ہونا چاہیئے، آپ طالبات کی رہنمائی کے لئے ورکشاپس، سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کریں، نیز خواتین کو نظام ولایت کے حوالے سے آگاہی دیں اور انھیں قیادت کی اہمیت سمجھائی جائے۔ دوسرے مسالک کے ساتھ بھی رابطہ رکھیں اور وحدت کو فروغ دیں، کیونکہ آپ کا منشور (تعلیم و تربیت) یہ ہے، جس سے کسی کو اختلاف نہیں ہوسکتا۔ سابقہ جنرل سیکرٹری علامہ جلیل نقوی نے جے ایس او طالبات پاکستان کی کاکردگی کو سراہا اور کہا کہ اپنے ہر معاملے میں قیادت سے رہنمائی لیں اور خود کو سازشوں کا شکار ہونے سے بچائیں، لوگوں کے نظریات بنائیں۔ ڈاکٹر عون نقوی نے تعلیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانے، اپنے وسائل خود پیدا کرنے کے بارے میں پالیسی بنانے کی تجویز دی اور کہا کہ جب تک کسی تنظیم کے پاس مستقل وسائل نہیں ہونگے کامیابی مشکل ہے۔ اس دورہ میں مرکزی آرگنائزر اور ڈویژنل آرگنائزر فیصل آباد نے دختران قائد محترم سے بھی ملاقات کی اور ان سے تربیتی امور کے بارے میں رہنمائی لی۔
خبر کا کوڈ : 457745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش