0
Sunday 3 May 2015 14:35

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا قبضے چھڑانے کا عزم

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا قبضے چھڑانے کا عزم
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ اوقاف کی جائیداد کے کرایوں میں اضافہ قانون کے مطابق ہوگا کسی تاجر کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔ پشاورمیں میڈیا سے گفت گوکرتے ہوئے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ اوقاف کی جائیداد پر مقامی لوگ اور سرکاری ادارے قابض ہیں جن سے محکمے کو کچھ نہیں مل رہا۔ لیز سسٹم اور کرایہ پر دی گئی جائیدادکا سروے کرنے آیاہوں جس کے بعد لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ قابضین سے محکمے کی جائیدادیں وا گزار کرائی جائیں گی کرایہ کا نظام بہتر بنایا جارہا ہے صدیق الفاروق نے کہا کہ محکمے کے پانچ سو اکتیس ملازمین کا معاملہ اس وقت عدالت میں چل رہا ہے جو رشوت دے کر محکمے میں داخل ہوئے۔ یہ لوگ چھ سالوں سے مفت میں تنخواہیں لے رہے ہیں. ان کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹاجائےگا۔
خبر کا کوڈ : 458046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش