0
Friday 22 May 2015 18:34

سندھ حکومت مجھے قتل کرنا چاہتی ہے، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا

سندھ حکومت مجھے قتل کرنا چاہتی ہے، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا
اسلام ٹائمز: پیپلز پارٹی کے باغی رہنما اور سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ سندھ حکومت انہیں قتل کرنا چاہتی ہے، نیا وزیر داخلہ میری گرفتاری کیلئے بنایا گیا، مجھے کیمیکل کا انجیکشن لگانے کا پروگرام ہے، میں نے قاتل کو قاتل، مظلوم کو مظلوم کہا، عدالت کی وجہ سے آج زندہ ہوں، ہر جھوٹے مقدمے میں ضمانت ملی ہے۔ سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا گھر پر چھاپے کے بعد منظر عام پر آگئے، پولیس کو تو نہ ملے، مگر اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عدالت کی وجہ سے آج زندہ ہوں، مجھے ہر جھوٹے مقدمے میں ضمانت ملی ہے، میں سپریم کورٹ کے جج کا بیٹا ہوں، قاتل کو قاتل، مظلوم کو مظلوم کہا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں نے مقتول صحافی ولی خان بابر کے قاتل پکڑے، آج ایسے شخص کو وزیر داخلہ بنایا گیا جو نہ زندہ میں ہے، نہ مردہ میں، نیا وزیر داخلہ مجھے گرفتار کرنے کیلئے بنایا گیا، مجھے کیمیکل کا انجکشن لگانے کا پروگرام ہے۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ میرے گھر کے باہر پولیس موبائلیں لا کر تماشا کیا گیا، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرے گھر آئیں، ان کی خاطر مدارات کروں گا۔ واضح رہے کہ آج پولیس کی بھاری نفری نے ڈیفنس فیز 8 میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے گھر پر چھاپہ مار کر دو ملازمین کو حراست میں لیا، جبکہ یہ بھی کہا گیا کہ سابق وزیر داخلہ گھر پر موجود نہیں تھے۔
خبر کا کوڈ : 462421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش