0
Monday 1 Jun 2015 21:04

مذہب کی آڑ میں ووٹ مانگنے والوں کا بُرا حشر ہوگا، شیخ نثار سرباز

مذہب کی آڑ میں ووٹ مانگنے والوں کا بُرا حشر ہوگا، شیخ نثار سرباز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی اسکردو حلقہ نمبر 2 کے امیدوار شیخ نثار سرباز نے کہا ہے کہ مذہب کی آڑ میں ووٹ مانگنے و الوں کا بُرا حشر ہوگا، جنت اور جہنم کا راستہ دکھانے والے قوم کے ساتھ کھیلنا چھوڑ دیں، سر پر عمامہ باندھنے والوں نے مذہبی کارڈ استعمال کر کے قوم اور مذہب کو تقسیم کرنے کی غلطی کر رہے ہیں۔ سیاست کرنا ہے تو مذہبی خول سے نکل کر سیاست کریں، ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر سیاست کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کریں گے۔ مذہب کے نام پر سیاست چمکانے والوں شکست سے دوچار کریں گے۔ کچھ لوگ جان بوجھ کر حالات خراب کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جان بوجھ کر گندم بحران کا مسئلہ پیدا کیا ہوا ہے۔ ہمارے دور میں گودام کے چوہے بھی خاصے موٹے ہوئے تھے اب چوہے بھی مر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سیاست اور مفاد پرستوں کی سیاست میں فرق ہے۔ گلگت بلتستان کو پیپلز پارٹی کی حکومت نے شناخت دی ہے اب آنے والے وقتوں میں پیپلز پارٹی ہی گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے حلقہ2 میں اپنے دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام کئے ہیں اُن کی کوئی مثال نہیں ملتی، سندوس روڈ اور قمراہ کورادو روڈ بارہ کروڑ کا منصوبہ، کئی مڈل سکولوں کو بھی اپ گریڈ کیا۔ اب عوام ہماری ترقیاتی کاموں کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹ دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 464077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش