0
Saturday 13 Jun 2015 19:15

لاہور پولیس کو ڈرون کیمرے اور اے پی سیز بکتر بند گاڑیاں دینے کا فیصلہ

لاہور پولیس کو ڈرون کیمرے اور اے پی سیز بکتر بند گاڑیاں دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز اور موثر بنانے کے لئے پولیس کو جدید آلات سے مسلح کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دہشت گردوں کی مانیٹرنگ، تلاش اور گرفتاری کے لئے لاہور پولیس کو 3 ڈرون کیمرے اور 17 جدید بکتر بند گاڑیاں (اے پی سی) دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس نے 17 اے پی سیز کی خریداری کے لئے 50 کروڑ روپے مختص کئے ہیں جس سے اے پی سیز بکتر بند گاڑیاں خریدی جائیں گی جبکہ ان گاڑیوں کو چلانے کے لئے پاک فوج کے جوان پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ دیں گے۔ دوسری جانب لاہور پولیس کو 3 ڈرون کیمرے بھی دے دیئے گئے ہیں جن کی مدد سے وہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کی مانیٹرنگ کریں گے اور انہیں گرفتار کرنے میں آسانی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 466444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش