0
Wednesday 1 Jul 2015 18:15

افغان فورسز کی شیلنگ، 6 پاکستانی اہلکار زخمی

افغان فورسز کی شیلنگ، 6 پاکستانی اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں افغان فورسز کی فائرنگ اور شیلنگ میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈہ میں بارڈر پر افغان فورسز نے فائرنگ اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔ افغان فورسز کی شیلگ سے اہلکار زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر افغان فورسز کی جانب سے شیلنگ بند کی گئی۔ بعد ازاں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں میں خیبر ایجنسی اور جنوبی وزیرستان کے قبائلی خطے میں کشیدگی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ کشیدگی میں اضافے کی وجہ طالبان کے حالیہ دنوں میں افغانستان کے مختلف علاقوں میں حملے ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی افغان پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا تھا جس کا الزام پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی (انٹر سروسز انٹیلی جنس) پر لگایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ شمالی وزیر ستان اور خیبر ایجنسی میں پاکستان کی فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر کی وجہ سے شدت پسند کے ان علاقوں ٹھکانے ختم کیے جا رہے ہیں اور وہ علاقہ چھوڑ کر سرحد پار پناہ لے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 470765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش