0
Thursday 2 Jul 2015 00:30

سعودی عرب، زید حامد تک پاکستانی سفارت کو رسائی دینے سے انکار

سعودی عرب، زید حامد تک پاکستانی سفارت کو رسائی دینے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے پاکستانی سفارت خانے کو مدینہ میں قید اسکالر زید حامد تک رسائی دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے کونسل جنرل جب زید حامد سے ملنے کے لیے مدینہ جیل پہنچے تو انھیں ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کوششوں سے مدینہ جیل میں قید زید حامد سے ان کی اہلیہ کی ملاقات کروا دی گئی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق زید حامد مبینہ طور پر سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مدینہ کی ایک جیل میں قید ہیں۔ کئی پاکستانی نجی ٹی وی چینلز پر یہ خبریں بھی نشر کی جا رہی ہیں کہ زید حامد کو سعودی عرب میں سزا بھی سنا دی گئی ہے۔ تاہم سزا کے حوالے سے خبروں سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی حکام نے سزا کی اطلاعات کی تصدیق نہیں کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 470833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش