0
Monday 6 Jul 2015 18:35

داعش جیسی دہشت گرد تنظیمیں کافروں کی بجائے مسلمانوں کا خون بہا رہی ہیں، ابوالخیر زبیر

داعش جیسی دہشت گرد تنظیمیں کافروں کی بجائے مسلمانوں کا خون بہا رہی ہیں، ابوالخیر زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے دیا لداس کلب کی طرف سے منعقدہ افطار پارٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما کے مسلمان کسی محمد بن قاسم کو پکار رہے ہیں لیکن اتنی ساری مسلمان ریاستوں میں کوئی بھی محمد بن قاسم نہیں جو انکی مدد کو پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن نے مظلوم مسلمانوں کی جس فریاد اور آہ و بکا کو بیان کیا ہے اس کا پورا نقشہ ہم اپنی آنکھوں سے برما میں دیکھ رہے ہیں لیکن پھر بھی مسلمان حکمراں بے حسی کی تصویر بنے بیٹھے ہیں اور قرآن پر عمل کرتے ہوئے ظالموں سے جہاد کرنے کیلئے تیار نہیں، مسلمانوں کی پستی اور ذلت کا ہی سبب ہے کہ ہم نے جہاد سے منہ موڑ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہود ونصاریٰ کی سازش ہے کہ جہاد جیسے مقدس فریضہ کو بدنام کرنے کیلئے انہوں نے داعش جیسی دھشت گرد تنظیمیں بنالی ہیں جو کافروں سے مقابلہ کرنے کے بجائے خود کش دھماکوں کے ذریعہ اپنے مسلمان بھائی بہنوں اور بے گناہ عورتوں اور بچوں کا خون بہا رہے ہیں یہ جہاد نہیں فساد ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 471902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش