0
Sunday 19 Dec 2010 11:24

اولین ترجیح سعودی عرب اور ترکی سے دوستی بڑھانا ہے،ایرانی وزیر خارجہ

اولین ترجیح سعودی عرب اور ترکی سے دوستی بڑھانا ہے،ایرانی وزیر خارجہ
تہران:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق ایرانی ایٹمی چیف اور نئے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ایران کی اولین ترجیح خطے کی بڑی طاقتوں سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ دوستی کو بڑھانا ہے۔ایران اور سعودی عرب اسلامی دنیا کے موثر ممالک ہیں سارے مسائل ملکر حل کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایران کے جوہری معاملات کے نگران علی اکبر صالحی نے اپنے پیشرو منوچر متکی کی جگہ قائم مقام وزیر خارجہ کے عہدے کا چارج ہفتے کو سنبھال لیا ہے۔واضح رہے کہ منوچر متکی کو ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے گزشتہ ہفتے وزیر خارجہ کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔نئے وزیر خارجہ صالحی نے کہا کہ ان کی سفارتکاری کی پہلی ترجیح پڑوسی ممالک اور اسلامی دنیا ہے اس حوالے سے سعودی عرب اور ترکی خاص پوزیشن رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بجا طور پر مستحق ہے کہ اس کے ایران کے ساتھ خصوصی سیاسی تعلقات ہوں۔

خبر کا کوڈ : 47316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش