0
Sunday 12 Jul 2015 18:16

پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات میں مسٔلہ کشمیر اور بلوچستان میں''را ''کی مداخلت کا کوئی ذکر نہیں، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات میں مسٔلہ کشمیر اور بلوچستان میں
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے صدر و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے روس کے شہر وفا میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم نے تمام تصفیہ طلب معاملات کے حل کیلئے باہمی مذاکرات پھر شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے مگر افسوس دونوں ملکوں کے درمیاں کشیدگی کا باعث بنے والے مسٔلہ کشمیر اور بلوچستان میں''را ''کی مداخلت کا کوئی ذکر نہیں جس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بھارت خطہ میں امن کا خواں ہے یا محض دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے مذاکرات شروع کرنے کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز مودی ملاقات بھارتی وزیراعظم کی خواہش پر ہوئی تھی مگر نریندر مودی نے غیر سفارتی رویہ اپنا کر بھارت کے عزائم کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے جو کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے اور بھارت کا پاکستان میں دھشت گردی کیلئے فنڈز کی فراہمی کا اعتراف جرم اس بات کا بین ثبوت ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔ مودی کے رویے سے قوم کو سخت مایوسی ہوئی ہے اور اس تاثر کو تقویت ملی کہ بھارت اپنے رویے میں تبدیلی لانے کیلئے کسی طور بھی تیار نہیں ہے جو عالمی طاقتوں کیلئے باعث تشویش ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا مگر نواز مودی ملاقات میں اس اہم ترین مسٔلے کا ذکر تک نہیں ہوا جو یقینا باعث تشویش ہے۔
خبر کا کوڈ : 473314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش