0
Friday 24 Jul 2015 17:49

9 اگست کو اسلام آباد میں بیداری امت کانفرنس منعقد ہوگی، علامہ مقصود علی ڈومکی

9 اگست کو اسلام آباد میں بیداری امت کانفرنس منعقد ہوگی، علامہ مقصود علی ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ 9 اگست برسی قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سر براہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع کچھی بولان اور ضلع لہڑی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود آغا سہیل اکبر شیرازی اور صوبائی سیکرٹری نشر و اشاعت مولانا ذوالفقار علی سعیدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ 9 اگست کو ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام عظیم الشان بیداری امت کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ جس میں امت مسلمہ کی بیداری اور وحدت کا پیغام دیا جائے گا۔ انہوں نے داعش کی جانب سے ترکی میں خودکش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھشت گردوں کو عالمی سامراجی قوتوں خصوصاً اسرائیل کی سرپرستی حاصل ہے۔ ترکی نے دھشت گردوں کی حمایت کرکے وہی تاریخی غلطی کی، جس کا ارتکاب جنرل ضیاءالحق نے کیا تھا۔ دہشتگردوں کا خاتمہ تبھی ممکن ہے جب منافقانہ رویوں کا خاتمہ ہو۔ دھشتگردی جہاں بھی ہو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے رینجرز کی جانب سے کراچی میں امن کی بحالی کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دھشت گردوں اور بھتہ خوروں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے۔ سیاسی و مذہبی جماعتیں مجرموں اور قاتلوں کی سرپرستی نہ کریں۔ ریاستی ادارے مصلحتوں اور مفادات سے بالاتر ہو کر مجرموں اور دھشت گردوں کے خلاف اقدامات کریں۔ روشنیوں کے شہر کراچی کا امن ہمیں بہت عزیز ہے۔
خبر کا کوڈ : 475635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش