0
Tuesday 11 Aug 2015 16:43

رینجرز کی مرتب کردہ 187 متحدہ ٹارگٹ کلرز کی فہرست میں موجود ملزمان بیرون ملک فرار

رینجرز کی مرتب کردہ 187 متحدہ ٹارگٹ کلرز کی فہرست میں موجود ملزمان بیرون ملک فرار
اسلام ٹائمز۔ تفتیشی حکام نے رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کو دی جانے والی 187 ٹارگٹ کلرز کے ناموں پر مبنی فہرست میں موجود ملزمان کا سراغ لگا لیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلرز کی فہرست میں موجود افراد بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں، تفتیشی رپورٹ کی بنیاد پر ملزمان کا ڈیٹا مرتب کرلیا گیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق قمر ٹیڈی، طفر عرف طفرو، ارشد کالا، امتیاز اور فہیم ملک سے فرار ہو چکے ہیں، زیادہ تر ملزمان دبئی، ساؤتھ افریقہ، لندن اور ملائشیا فرار ہوئے۔ ابو عرفان لیاقت آباد ڈیتھ اسکواڈ کا رکن اور عبید کے ٹو کا دست راست تھا۔ ابو عرفان، صبا حیدر، ذاکر اور سہیل کی تفتیشی رپورٹس میں بیشتر ملزمان کی تفصیلات ہیں۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق رنچھوڑ لائن کا رہائشی نعمان عرف نومی ٹارگٹ کلرز کا ویجلنس انچارج تھا، ڈی ایس پی نواز رانجھا کو قتل کرنے والے ٹارگٹ کلر ابو عرفان کا ساتھی نومی نے ہی دیا تھا۔ فہرست میں شامل ٹارگٹ کلر اویس فوجی جوانوں کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق عبدالرافع لیاقت آباد اور رشید عرف سلطان اورنگی ڈیتھ اسکواڈ کا سربراہ تھا۔ واضح رہے کہ رینجرز نے 5 اگست 2015ء کو 187 ٹارگٹ کلرز کی حوالگی کیلئے متحدہ کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کو خط لکھا تھا۔ رینجرز کے مطابق ملزمان 92ء میں کئے گئے آپریشن میں حصہ لینے والے 208 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 479179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش