0
Sunday 16 Aug 2015 09:26

افغان فورسز کے آپریشن میں 199 شدت پسند ہلاک

افغان فورسز کے آپریشن میں 199 شدت پسند ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغان سکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں آپریشن کے دوران 199 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا جبکہ جھڑپوں میں 13 فوجی بھی مارے گئے۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر عظیمی نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں فوجی کارروائیوں کے دوران 199 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 13 فوجی بھی مارے گئے۔ آپریشن میں 76 شدت پسند زخمی ہوئے جبکہ 13 کو گرفتار کر لیا گیا۔ طالبان نے شمالی صوبہ بغلان کے ضلع برقعہ کے 10 دیہات پر قبضہ کر لیا ہے۔

دریں اثنا صوبہ جوزجان میں طالبان کے حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ صوبہ غزنی میں عسکریت پسندوں نے 3 روز قبل اغوا کیے جانیوالے 10 شہریوں کو رہا کر دیا ہے۔ ان افراد کی رہائی مقامی قبائلی عمائدین کی کوششوں سے عمل میں لائی گئی ہے۔

صوبہ بدخشاں میں طالبان نے پولیس ہیڈکوارٹرز میں کام کرنے والی خاتون کو شوہر سمیت فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ننگرہار میں عسکریت پسندوں نے اسکول کے پرنسپل کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ علاوہ ازیں صوبہ کپیسا میں نیٹو کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ صوبہ جوزجان میں مسافر بس سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس میں 3 عام شہری جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 480093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش