0
Tuesday 18 Aug 2015 17:26

مشاہد اللہ خان کا بیان اس سے قبل خواجہ آصف، پرویز رشید اور شہباز شریف متعدد بار دے چکے ہیں، صاحبزادہ زبیر

مشاہد اللہ خان کا بیان اس سے قبل خواجہ آصف، پرویز رشید اور شہباز شریف متعدد بار دے چکے ہیں، صاحبزادہ زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی)و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ مشاہد اللہ خان نے جو کہانی بیان کی ہے وہ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات پرویز رشید اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف متعدد بار بیان کر چکے ہیں یہ کیسا دوہرا معیار ہے کہ وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں پر خاموشی اختیار کرلی جائے اور ایم کیو ایم، پرویز مشرف کی پراکسی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور مشکل حالات میں ن لیگ کے اسپوک مین کا کردار ادا کرنے والے مشاہد اللہ خان کو قربانی کا بکرا بنا کر ان سے استعفی طلب کر لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مشاہد اللہ خان سے استعفی طلب کیا گیا ہے اسی طرح وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات پرویز رشید اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھی عہدوں سے برطرف کیا جائے اور سول ملٹری محاذ آرائی کو پروان چڑھا کر ملک میں جاری قومی ایکشن پلان کو سبوتاژ کرنے میں مصروف اس سازشی ٹولہ کو بے نقاب کیا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو اپنا انداز حکمرانی، طرز فکر اور حلقہ مشاورت تبدیل کرنا پڑے گا جب تک وہ فوج اور اس کی قیادت کے بارے میں اپنی سوچ نہیں بدلتے، سول بالادستی کے نام پر ملک کے واحد منظم تربیت یافتہ اور ڈسپلن کے پابند ادارے کو تابع کرنے کی خواہش پر قابو نہیں پاتے۔ سول ملٹری تعلقات میں بہتری اور سیاسی محاذ پر استحکام نہیں آسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر داخلہ لفٹینٹ کرنل(ر) شجاع خانزادہ کی خودکش حملہ میں شہادت بھی آپریشن ضرب عضب کو روکنے اور پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے اس پر مقتدر قوتوں اور محب وطن رہنماؤں کو توجہ دینی چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 480579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش