0
Thursday 30 Dec 2010 12:20

اسرائیل ایٹمی ہتھیار استعمال کر سکتا ہے،برطانوی سفارتکار

اسرائیل ایٹمی ہتھیار استعمال کر سکتا ہے،برطانوی سفارتکار
لندن:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی سفارتکاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عرب ممالک کے ساتھ ایک اور جنگ کی صورت میں اسرائیل ایٹمی ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔ برطانوی خفیہ دستاویزات کے مطابق مشرق وسطیٰ کے خطہ میں صورتحال خراب ہو رہی ہے اور اسرائیل عربوں کے خلاف خطرناک رویہ اختیار کر سکتا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 1980ء میں مصر کے ساتھ اسرائیل کا امن معاہدہ طے پانے کے باوجود فریقین میں کشیدگی برقرار رہی اور اسرائیل نے اپنے دفاع کیلئے بڑی تعداد میں ایٹم بم تیار کئے۔ تل ابیب میں برطانوی سفارتخانہ کی خفیہ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل نے محسوس کیا کہ خطہ کے ممالک اسے تباہ کرنا چاہتے ہیں تو اسرائیل ان کے خلاف ایٹمی اسلحہ استعمال کر سکتا ہے۔
ان رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر اسرائیل کی جارحانہ پالیسی کی سخت مخالف تھیں،جنہوں نے سابق اسرائیلی وزیراعظم بیگن کو انتہائی سخت گیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی قیادت کا رویہ قیام امن میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ انہوں نے مقبوضہ عرب علاقوں پر یہودی بستیوں کی تعمیر کی بھی مذمت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 48532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش