0
Saturday 19 Sep 2015 09:59

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، گورنر سندھ

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن سیاسی قیادت کے اتفاق رائے سے شروع کیا گیا، لہٰذا اگر آپریشن سے متعلق کسی کو جائز شکایات ہیں، تو انہیں دور کیا جانا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاری ایکسپریس وے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ امن و امان کراچی کی بنیادی ضرورت ہے، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قیام امن کیلئے بہت سی قربانیاں دیں ہیں، جبکہ رینجرز شہر میں امن و امان کے اقدامات کیلئے اچھا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن سیاسی قیادت کے اتفاق رائے سے شروع کیا گیا، لہٰذا اگر کسی کو آپریشن سے متعلق جائز شکایات ہیں، تو انہیں دور کیا جانا چاہیے، جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ لیاری ایکسپریس وے منصوبہ کے حوالے سے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ لیاری ایکسپریس وے کے باقی رہ جانے والے حصے پر تیزی سے کام جاری ہے، کیونکہ یہ منصوبہ شہر کیلئے بہت اہم ہے، جبکہ کراچی میں تجاوزات کے خاتمے اور متاثرین کی آبادکاری کا عمل بھی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 486297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش