0
Monday 21 Sep 2015 22:56

کراچی میں خاتون مبینہ طور پر انتقال کے کچھ دیر بعد زندہ ہوگئی

کراچی میں خاتون مبینہ طور پر انتقال کے کچھ دیر بعد زندہ ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں خاتون مبینہ طور پر انتقال کے کچھ دیر بعد زندہ ہوگئی۔ خاتون کو سات گھنٹوں بعد جب جنازے سے پیشتر غسل کے لیے لے جانے لگے تو وہ زندہ ہوگئی اور اٹھ کر بیٹھ گئی۔ گھر والوں کا دعویٰ ہے کہ خاتون صبح ساڑھے چار بجے انتقال کرگئی تھی۔ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ مضافاتی علاقے میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا، علاقے کے ایک معزز شخص نے خاتون کی موت کی تصدیق کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 486813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش