0
Tuesday 22 Sep 2015 13:51

نہتے نمازیوں کو شہید کرنا کس اسلام کی خدمت ہے، ایم ڈبلیو ایم رہنما

نہتے نمازیوں کو شہید کرنا کس اسلام کی خدمت ہے، ایم ڈبلیو ایم رہنما
اسلام ٹائمز۔ رہنما مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے کہا ہے کہ سانحہ بڈھ بیر دہشت گردوں کی سفاکیت کی کھلی دلیل ہے۔ اور یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ اس طرح کے قومی اثاثوں اور تنصیبات پر حملہ کرکے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاوں اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کی تکمیل کر رہے ہیں۔ کیپٹن اسفند یار بخاری اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے بڑی دیدہ دلیری سے دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کرکے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ بڈھ بیر میں نمازیوں پر وار کرنے والوں نے ابن ملجم کی ناپاک سنت ادا کر دی۔ نہتے نمازیوں کو شہید کرنا کس اسلام کی خدمت ہے۔ یہ امریکائی اسلام کی خدمت ہےاور اسلام ناب محمد ی (ص) سے غداری ہے۔ مصیبت کے ان لمحات میں پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ اور شہدا کے گھرانوں سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 486842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش