0
Friday 2 Oct 2015 21:25

منیٰ سانحہ، واہ کینٹ کے ناصر جاوید تاحال لاپتہ

منیٰ سانحہ، واہ کینٹ کے ناصر جاوید تاحال لاپتہ
اسلام ٹائمز۔ منیٰ بھگڈر واہ کینٹ کے لاپتہ ہونے والے ناصر جاوید تاحال کچھ پتہ نہ لگ سکا، اہل خانہ غم سے نڈھال، اب تو سعودی سفارت خانے میں رابطوں پر جواب بھی نہیں دیا جاتا، وزارت مذہبی امور ناصر جاوید کی گمشدگی سے متعلق اپنا کردار ادا کرے، یاد رہے کہ امسال حج پر جہاں دنیا بھر سے لوگ فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے تھے وہاں واہ کینٹ سے بھی دیگر افراد کی طرح واہ سیمنٹ فیکٹری سے چھ افراد گئے پانچ افراد کا پتہ لگ گیا جبکہ ناصر جاوید ولد سعید محلہ منیر آباد کا تاحال کچھ پتہ نہ لگ سکا، جبکہ اہل خانہ کے ٹیلفونک رابطوں کے باوجود کوئی خاطر خواہ جواب موصول نہیں ہوا، منیٰ بھگدڑ واقعہ نے کئی گھرانوں کو بے سکون کر رکھا ہے لوگ اپنے پیاروں کے لئے سخت پریشانی سے دوچار ہیں، اور ہر قسم کے جتن میں مصروف ہیں، اہل خانہ کے مطابق اب تو سعودی سفارتخانے سے رابطہ کریں تو ٹیلی فونز بھی اٹینڈ نہیں کئے جاتے، اہل خانہ کے مطابق ناصر جاوید ولد محمد سعید کا پاسپورٹ نمبر EE8676511 مکتب نمبر 18 -C ہوٹل سندق ابو سلطان نزد النور ہسپتال العزیہ ہے، اہل خانہ نے پاکستان کی وزرات مذبی امور، وزارت خارمہ امور، اور حج مشن سے وابستہ افراد سے اپیل کی ہے کہ ناصر جاوید کی خیریت سے انھیں مطلع کریں اتنے روز گزرنے کے بعد بھی تاحال انکا کچھ پتہ نہ لگ سکا، اور نہ ہی کسی قسم کا رابطہ ہو پا رہا ہے، جس سے بلاشبہ ہماری تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 488599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش