0
Thursday 8 Oct 2015 21:33

معروف برانڈز کے ٹیٹرا پیک دودھ بھی مضر صحت نکلے، محکمہ خوراک پنجاب کی رپورٹ

معروف برانڈز کے ٹیٹرا پیک دودھ بھی مضر صحت نکلے، محکمہ خوراک پنجاب کی رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ ٹیٹرا پیکنگ والے دودھ کے بیشتر برانڈز غیر معیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ خوراک پنجاب کی رپورٹ کے مطابق معروف برانڈز کے دودھ بھی مضر صحت نکلے ہیں، پیکنگ تو خوشنما مگر یہ ضروری نہیں کہ اس میں دودھ بھی معیاری ہی ہو، ڈبے میں بند ناقص دودھ کا انکشاف ہوا، پنجاب اسمبلی میں پیش کئے گئے جواب میں فوڈ اتھارٹی کے مطابق لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے 5 ہزار سے زائد نمونے لئے گئے، 2،189 نمونوں میں ڈبے کا دودھ غیر معیاری نکلا، جن میں معروف برانڈ کے پیک بھی شامل تھے۔
 
فوڈ اتھارٹی کے اس جواب پر اپوزیشن نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ حکومتی ارکان کے مطابق ناقص اشیاء کی فروخت پر قانون سازی کی جارہی ہے، صورتحال کی بہتری میں کچھ وقت لگے گا۔  فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق شہر میں فروخت ہونیوالے دودھ کو بھی چیک کیا جارہا ہے اور ضلع لاہور میں دودھ کی دکانوں سے 26 ہزار 674 لیٹر مضر صحت دودھ ضائع کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 489689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش