0
Friday 16 Oct 2015 23:14

ایم کیو ایم کی شکائت کے ازالے کیلئے کمیٹی تشکیل دینےکا نوٹیفکیشن جاری

ایم کیو ایم کی شکائت کے ازالے کیلئے کمیٹی تشکیل دینےکا نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کی شکائت کے ازالے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔ کمیٹی نوے روز میں کسی بھی شکائت پر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ وزارت قانون نے وزیراعظم کی منظوری سے شکائت ازالہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کمیٹی پانچ ارکان پر مشتمل ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ اجمل میاں اور فروغ نسیم اور حکومت کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد اور جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ سیکرٹری وزارت داخلہ شاہد خان کمیٹی کے ممبر اور سیکرٹری ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، شکایات ازالہ کمیٹی اپنے قواعد و ضوابط خود طے کرے گی اور نوے روز میں کسی بھی شکائت سے متعلق اپنا کام مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی جبکہ وفاقی حکومت کمیٹی کو ضروی سہولیات فراہم کرے گی۔ شکایت ازالہ کمیٹی نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد شخصی آزادی سے متعلق فوری طور پر اور ترجیحاً پندرہ روز میں کراچی سے متعلق شکایات کو آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر اٹھائے گی۔ شکایات ازالہ کمیٹی کیس کی بنیاد پر اپنی فائنڈنگز نوے روز میں وفاقی حکومت کو جمع کرائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، ایم کیو ایم سمیت کسی بھی سیاسی پارٹی، شخص یا ادارہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال پر ازالہ کمیٹی سے رجوع کر سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 491644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش