0
Tuesday 27 Oct 2015 15:30

آیت اللہ باقر النمر کی پھانسی کی سزا کی توثیق کے خلاف شدید ردعمل کا سلسلہ جاری

آیت اللہ باقر النمر کی پھانسی کی سزا کی توثیق کے خلاف شدید ردعمل کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے معروف مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ باقرالنمر کی سزائے موت کی توثیق کی خبروں کے بعد اس فیصلے پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے۔ سعودی عرب کے مشرقی علاقوں کے باشندوں نے آل سعود کی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے شیخ باقرالنمر کو پھانسی دی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف کے باشندوں نے عدالت کی جانب سے پھانسی کے فیصلے کی توثیق پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے پر عمل درآمد سعودی عرب کے مشرقی علاقے کے عوام کے ساتھ اعلان جنگ کے مترادف ہے اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ سعودی عرب کے انسانی حقوق اور جمہوریت کے مرکز کے سربراہ علی الیامی نے بھی کہا ہے کہ آیت اللہ باقر النمر کو پھانسی دئے جانے کی صورت میں سعودی عرب میں بدامنی کا دائرہ پھیل جائے گا۔ انہوں نے العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ باقر النمر کو پھانسی دینے کی صورت میں سعودی حکام کو عوام کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے سعودی حکام کو خبردار کیا کہ وہ شیخ باقرالنمر کو پھانسی دینے کے سنگین نتائج بھگتنے کے لئے بھی تیار رہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی اعلی عدالت نے اتوار کو ممتاز عالم دین شیخ باقر النمر کی سزائے موت کی توثیق کرتے ہوئے فیصلہ وزارت داخلہ اور شاہی دیوان کے پاس بھیج دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 493992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش