0
Wednesday 25 Nov 2015 09:30

ناردرن بائی پاس پر رینجرز کی چھاپہ مار کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

ناردرن بائی پاس پر رینجرز کی چھاپہ مار کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ناردرن بائی پاس پر رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک، جبکہ ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے ناردن بائی پاس سے متصل علاقے میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں علاقے میں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، رینجرز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک، جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے، جبکہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 500145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش