0
Tuesday 15 Dec 2015 21:39

نیب نے کرپشن کے الزام میں ہمیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تو سخت مزاحمت کریں گے، سید مہدی شاہ

نیب نے کرپشن کے الزام میں ہمیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تو سخت مزاحمت کریں گے، سید مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے رہنماء و سابق وزیراعلٰی سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے یا میری کابینہ کے کسی سابق وزیر کو نیب نے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو بہت بڑی مزاحمت ہو گی۔ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ بھی احتجاج کریں گے، پھر حکومتی ایوانوں میں زلزلہ آئے گا۔ ہم کھانسیں گے تو زرداری اور بلاول بھٹو آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بھرتیوں کا کوئی اختیار نہیں تھا، ہم نے کم از کم 15 ہزار درخواستوں پر لکھ کر بھیجا ہے کہ انہیں بھرتی کیا جائے اگر کسی سیکرٹری یا آفیسر نے کوئی غیرقانونی بھرتیاں کی ہیں تو ہم کیسے ذمہ دار ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، ہم صرف لکھ کر دیتے ہیں بھرتی نہیں کرتے۔ سابق وزراء کے پاس تھا ہی کیا جو آج نیب انہیں گرفتار کرنے کی باتیں کر رہا ہے۔ اگر ہمیں گرفتار کرنے کی کوششیں کی گئیں تو حالات بہت کشیدہ ہو جائیں گے اور رد عمل بہت سنگین ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان آئینی طور پر پاکستان کا حصہ ہی نہیں ہے تو نیب کس بنیاد پر یہاں کرپشن کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔ ہم نیب کو نہیں چھوڑیں گے اور اس کے خلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 505392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش