0
Friday 25 Dec 2015 01:31

شامی حکومت کسی بیرونی مداخلت کے بغیر جنیوا مذاکرات میں شرکت کیلئے تیار ہے، ولید المعلم

شامی حکومت کسی بیرونی مداخلت کے بغیر جنیوا مذاکرات میں شرکت کیلئے تیار ہے، ولید المعلم
 اسلام ٹائمز۔ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ شامی حکومت ملک میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لئے جنیوا امن مذاکرات میں شرکت کے لئے تیار ہے۔ بیجنگ میں چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کا کہنا تھا کہ شامی حکومت کسی بیرونی مداخلت کے بغیر جنیوا مذاکرات میں شرکت کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں شرکت کے لئے اپوزیشن وفد کی فہرست جتنا جلدی مل جائے گی، حکومتی وفد بھی تیار ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ان دہشتگرد تنظیموں کی فہرست کا بھی انتظار ہے، جن کو مذاکرات میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گذشتہ ہفتے شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لئے ایک امن منصوبے کی توثیق کر دی ہے، جس کے تحت اگلے ماہ کے آخر میں جنیوا میں ہوں گے۔

دیگر ذرائع کے مطابق شام نے جنیوا امن مذاکرات میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کر دی۔ ولید المعلم کہتے ہیں کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے بات چیت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ شامی وزیر خارجہ ولید المعلم نے چین کے دورے کے موقع پر اپنے ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک جنیوا امن مذاکرات میں بغیر کسی بیرونی دباﺅ کے شرکت کرے گا، تاکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے شام میں امن کیلئے مجوزہ امن منصوبے کے منظوری دی تھی، جس کے تحت حکومت اور اس سے متحارب دھڑوں کو جنیوا میں امن مذاکرات کی میز پر لایا جانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 507788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش