0
Friday 1 Jan 2016 15:27

داعش میں خواتین کی شمولیت کا معاملہ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم قائم

داعش میں خواتین کی شمولیت کا معاملہ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم قائم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لاہور سے داعش میں شمولیت کیلئے شام جانے والے 3 خاندانوں کی پاکستان سے روانگی اور داعش میں شمولیت کے حوالے سے جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم تینوں خاندانوں کی خواتین کی داعش میں شمولیت کے حوالے سے تحقیقات کرے اور اس بات کا پتہ چلایا جائے کہ وہ کس طرح اور کس راستے سے شام گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے تفتیشی ٹیم کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ شام جانے والی خواتین کے ساتھ رابطے میں رہنے والی دیگر خواتین کا بھی پتہ چلایا جائے اور ان سے بھی تفتیش کی جائے۔ یاد رہے کہ لاہور سے داعش میں شمولیت کیلئے جانیوالی خواتین کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد سکیورٹی ادارے ان کے نیٹ ورک کا پتہ چلا رہے ہیں۔ شام جانیوالی خواتین لاہور میں کرائے کے مکانوں میں  رہائش پذیر تھیں اور ان کا بنیادی تعلق ساہیوال سے تھا۔
خبر کا کوڈ : 509406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش