0
Sunday 17 Jan 2016 00:36

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ، نون لیگ نے میدان مار لیا

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ، نون لیگ نے میدان مار لیا
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہو گیا۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ستائیس مخصوص نشستوں میں سے اٹھارہ نون لیگ نے حاصل کیں جبکہ تحریک انصاف کو نو سیٹوں پر کامیابی ملی۔ تفصیلات کے مطابق، شہر اقتدار میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ پرامن ماحول میں مکمل ہوئی۔ اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی 27 مخصوص نشستوں کے لیے 55 امیدواروں نے اپنی قسمت آزمائی۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر علیم شہاب نے ووٹوں کی گنتی کے بعد غیرسرکاری نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ نون کے شیخ عنصر کامیاب قرار پائے۔ نوجوانوں کی 3 مخصوص نشستوں پر نون لیگ کے 2، تحریک انصاف کا ایک امیدوار کامیاب ہوا۔ مزدور اور کسان کی 3 مخصوص نشستوں میں سے نون لیگ نے 2، پی ٹی آئی نے ایک نشست اپنے نام کی۔ غیر مسلم کی تین نشستوں میں سے بھی نون لیگ کے 2 جبکہ تحریک انصاف کا ایک امیدوار کامیاب ہوا۔

پولنگ کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بھی دیکھنے میں آئی جب ووٹرز موبائل فونز سے بیلٹ پیپرز کی تصاویر لیتے رہے۔ انتخابی نتائج کا اعلان ہونا تھا کہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کے حامیوں نے پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں ہی ڈھول کی تھاپ پر جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ امیدواروں کی کامیابی کا حتمی نوٹی فیکیشن پیر کو جاری ہوگا جس کے بعد اسلام آباد کے مئیر اور تین ڈپٹی مئیرز کا انتخاب ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 512913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش