0
Monday 25 Jan 2016 20:47

کراچی میں لوٹا گیا پیسہ ہی تخریب کاری میں استعمال ہونے کا انکشاف

کراچی میں لوٹا گیا پیسہ ہی تخریب کاری میں استعمال ہونے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشتگرد تخریب کاری کیلئے شہر سے ہی لوٹا گیا پیسہ استعمال کرتے ہیں، 4 مختلف جرائم سے حاصل کی گئی رقوم دہشتگردوں کی آمدن کا بڑا ذریعہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کے مختلف گروپ تخریب کاری کیلئے کالا دھن ہی استعمال کرتے ہیں، شہر اور دیگر مقامات پر ہونے والی تخریب کاری کیلئے پیسہ بھی مختلف وارداتوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حکام کے مطابق تخریب کاری ایک مہنگا کام ہے، اور اس کیلئے دہشتگردوں کو لاکھوں روپے درکار ہوتے ہیں، جس کیلئے وہ وارداتیں کرکے پیسہ اکٹھا کرتے ہیں۔ ایس ایس پی عثمان باجوہ کا کہنا ہے کہ بینک ڈکیتیاں، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اور منشیات فروشی سے حاصل ہونے والی رقم دہشتگرد تخریب کاری کی وارداتوں میں استعمال کرتے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کے بعد دہشت گردوں کو کافی نقصان پہنچا ہے، اطلاعات ہیں کہ دہشتگرد چندے کے نام پر بھی رقم اکھٹی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے حوالے سے تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 515217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش