0
Tuesday 2 Feb 2016 20:37

حکومت دہشتگردی کے خاتمے میں ناکام ہوچکی ہے، ملی یکجہتی کونسل کا اعلامیہ

حکومت دہشتگردی کے خاتمے میں ناکام ہوچکی ہے، ملی یکجہتی کونسل کا اعلامیہ
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ حکومت دہشتگردی کے خاتمہ میں ناکام ہوچکی ہے، قومی ایکشن پلان کی آڑ میں مساجد اور مدارس پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ حکومت غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر منصورہ لاہور میں ہوا، جس میں ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، لیاقت بلوچ، حافظ سعید، علامہ ساجد نقوی، فرید پراچہ، پیر عثمان نوری، پیر سید ہارون گیلانی سمیت دیگر جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ملی یکجہتی کونسل نے سانحہ چار سدہ کی شدید مذمت کی گئی۔ ملی یکجہتی کونسل کا مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ابوالخیر زبیر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عدالتی اپیلوں کے ذریعے سودی معیشت کو برقرار رکھنے اور سود کو تحفظ دینے کی بھی مخالفت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ لاؤڈ سپیکر پر عائد پابندی فوری ختم کی جائے۔ سراج الحق نے پی آئی اے کے ملازمین پر تشدد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے قومی ادارہ ہے، جسے عوام فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 517644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش