0
Friday 5 Feb 2016 14:55

تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت پر پابندی ناقابل قبول ہے، مفتی شاہد مسعود

تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت پر پابندی ناقابل قبول ہے، مفتی شاہد مسعود
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام(ف) سرگودھا کے ضلعی امیر مولانا مفتی شاہد مسعود نے مدرسہ حیات النبی ؐصلی اللہ علیہ و الہ وسلم سلانوالی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی آقاؤں کے ایما پر حکومت کی جانب سے دینی جماعتوں، مدارس، تبلیغی جماعت اور قادیانیوں کے خلاف آواز حق بلند کرنے والوں پر بے جا پابندیاں اور انکے خلاف کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ جے یو آئی سرگودہا کے سربراہ کا سلانوالی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے، وگرنہ تمام مذہبی جماعتیں متحد ہو کر احتجاج کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 518306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش